میسورو،6؍مئی (ایس او نیوز) میسورو کی سنٹرل فوڈ ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( سی ایف ٹی آر آئی)6 مئی کو فانی متاثرین کے لئے 25,000ٹن کھانے کے ایک لاکھ پیکٹس روانہ کرے گا۔ کھانا تیار کرنے کی کارروائی جمعہ کی شام سے شروع کی گئی اور اتوار کی صبح تک پانچ ٹن کھانے کے پیکٹس تیار ہوگئے ہیں۔ پیر کی صبح کمپنی نے 25,000ٹن کھانے کے پیکٹس تیار کر کے اڈیشہ متاثرین کے لئے طیارے کے ذریعے روانہ کئے جائیں گے۔
سب سے پہلے اڈیشہ متاثرین کو کھانا سربراہ کیاجائیگااور دوسرے مرحلے میں مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کو۔اس کے لئے تینوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اور ہم ان کے جواب کے منتظر ہیں۔ جیسے ہی ہمیں اڈیشہ سے ہری جھنڈی دکھائی جائے گی ہم فوراً کھانے کے پیکٹس ایر پورٹ منتقل کر دیں گے۔اگر اڈیشہ سے ہمیں منظوری نہیں ملی تو ہم سڑک کے ذریعے کھانا روانہ کریں گے۔ یہ بات کے ایس ایم ایس کے ڈائرکٹر راگھو راؤ نے اخبار نویسوں کو بتائی۔ کیرلا سے چپاتیاں:ـکیرلا ویلفیر ٹیکنالوجی کی نجی کمپنیوں نے چپاتیاں تیار کی ہیں۔ جملہ20,000چپاتی پیکٹس روانہ کئے گئے ہیں۔ کمپنی نے 50فیصد رقم لگائی ہے اور پرائیویٹ کمپنیاں رضاکارانہ طور پر مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔ کھانے میں کیا ہے؟گوزجو پوہا ( املی پوہا)،اوپٹو ( ریڈی ٹو ایٹ)، اوپٹو (ریڈی ٹو کوک)، چپاتی، ٹماٹر چٹنی، ہائی پروٹین رسکس اور بسکٹس شامل ہیں۔ تقریباً800 افراد کھانا تیار کرنے میں مصروف ہیں بشمول200 اسٹاف اور 200 طلبائ۔ اس کے ساتھ سرکاری ریلوے پولیس نے بھی تنظیم کے ساتھ ہاتھ ملالیا ہے ۔اتنا ہی نہیں تنظیمو ں کے کنبے کے اراکین بھی اس کام میں شامل ہیں۔ بہت جلد چاول:ـڈاکٹر راؤ نے کہا کہ چاول پوجا تیار کرنے کے لئے ٹیکنالوجی تیار کی جارہی ہے ۔بھوبنیشور میں انڈین منیرل اینڈ مٹیریل ٹیکنالوجی (آئی ایم ایم ٹی) سے بھی چند ٹیکنالوجیاں حاصل کی جارہی ہیں۔